وزیرستان میں قبائلیوں نےدشمنوں کیخلاف پاک فوج کی حمایت کا اعلان کردیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی : شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک افواج کی جانب سے جاری ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں قبائلی افراد نے ہر قسم کے تعاون اور مدد کی حمایت کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے تازہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میران شاہ، میر علی اور دتہ خیل کے قبائلیوں نے پاک فوج کو آپریشن ضرب عضب  میں ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلا دیا۔

میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین نے آپریشن میں تعاون کا یقین دلایا ہے، آئی ڈی پیز کے بھیس میں دہشت گردوں کی آمد و رفت روکنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین دہشت گردی روکنے میں تعاون کر رہے ہیں، عمائدین نے دہشت گردوں کو واپس آنے کی اجازت نہ دینے کا بھی یقین دلایا ہے ، جب کہ دوسری جانب چیکنگ پوائنٹس پر نادرا کا سسٹم بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ سماء

کیخلاف

mandatory

پاک فوج

Tabool ads will show in this div