پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،صدرکی بطور مہمان خصوصی شرکت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

صدر ممنون حسین نے کراچی میں پاک بحریہ کی ایک سو ایک ویں مڈ شپ کمیشنڈ پریڈ سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور عالمی امن برقرار رکھنا چاہتا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مخطاطب کرتے ہوئے کہا آپ قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ذاتی مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں، پاس آؤٹ ہونے والوں میں سعودی عرب، نائیجریا اور لیبیا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں، اس موقع پر پاکستانی کیڈٹس نے آئین سے وفاداری اور ملک کی خدمت کا حلف بھی اٹھایا۔

قبل ازیں صدر مملکت پریڈ سے خطاب کیلئے آئے تو دو گن شپ ہیلی کاپٹرز نے بھی انہیں سلامی پیش کی۔ پاک بحریہ کے افسر زعیم الحسنین  کو اعزازی شمشیر عطا کی گئی۔ پریڈ میں 29 غیر ملکیوں سمیت 108افسران نے کمیشن حاصل کیا۔، مڈشپ مین سعود الرحمان نے کشمننگ پریڈ میں اکیڈمی ڈرک حاصل کی،کیڈٹ سعد احمد نے ایس ایس سی کلاس میں بہترین کارکردگی پر کمانڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کیا.  سماء

کی

mehndi

Tabool ads will show in this div