پاک فوج کی گائیڈڈ میزائل سے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی ویڈیو

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ : کوئٹہ کینٹ میں پاک فوج کی جنگی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں جوانوں نے گائیڈڈ میزائل داغے اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

یہ مناظر کسی جنگ کے نہیں، بلکہ پاک فوج کی مشقوں کے ہیں۔ کوئٹہ کینٹ کے فائرنگ رینج میں مشقوں کا انعقاد پاک فوج کی 33 ڈویژن کی جانب سے کیا گیا۔ مشقوں کے دوران  پنجاب رجمنٹ کے جوانوں نے گائیڈڈ میزائل داغے اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی، ساتھ ہی آپریشن ضرب عضب کامیابی تک جاری رکھنے کی نوید بھی سنائی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے واضح کیا کہ قوم کو خوشحال ملک دینا چاہتے ہیں، پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ سماء

کی

کو

سے

akram

trapped

Police

پاک فوج

Tabool ads will show in this div