مقتول رکن اسمبلی طاہرہ آصف کی یادمیں شمعیں روشن،دعائےمغفرت

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : ایم کیو ایم کی مقتول رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی یاد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شمعیں روشن کی گئیں، تمام ارکان اسمبلی نے خراج تحسین پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔

ایم کیو ایم کے ارکان نے طاہرہ آصف کی یاد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں شمعیں روشن کیں اور پھول رکھے، حق پرست ارکان کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے موم بتی جلا کر اپنی ساتھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایم کیو ایم کے ارکان نے طاہرہ آصف کو بہادر کارکن قرار دیا اور ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ متحدہ کے رکن نبیل گبول نے الزام عائد کیا کہ طاہرہ آصف کی ٹارگٹ کلنگ سے طاہرالقادری کی حمایت کا جواب دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سمیت تمام ارکان نے طاہرہ آصف کے قاتلوں کو سخت ترین سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ سماء

کی

reply

Tabool ads will show in this div