مردم شماری کےدوران غلط بیانی کرنےوالا جیل جائےگا

ISPR Asif Ghafoor Pc Isb 10-03  

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہےکہ  قوم تيار ہے، اُنيس سال بعد مردم شماري ہورہي ہے۔ گھر گھر سے معلومات اکٹھي کي جائيں گي۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہاکہ مردم شماری کےدوران جس نے غلط بياني کي، وہ جيل جائے گا اور جرمانہ بھي ہوگا۔ انھوں نے بتایاکہ قومي مردم شماري کيلئے پاک فوج کے دو لاکھ سے زيادہ جوان اپني خدمات انجام ديں گے۔

ڈي جي آئي ايس پي آر کا مزيد  کہنا تھا کہ ہربلاک میں ایک سویلین کيساتھ ایک جوان ہوگا۔ فوجی اہلکارسویلین کيساتھ ہرگھرمیں جائےگا۔میجرجنرل آصف غفورکاکہناتھاکہ غلط معلومات دیناجرم تصورہوگا۔ فوجی اہلکارنادراکيساتھ رابطےمیں ہوگا۔

میجرجنرل آصف غفورنے واضح کیاکہ کوئی بھی کام فوج کے سپرد کیا جائے  تووہ اس کی تیاری کرتی ہے۔ سماء

DG ISPR

Tabool ads will show in this div