سانحہ ماڈل ٹاؤن، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو استعفیٰ دینا چاہئے، عمران خان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اور پنجاب متاثرین کو آنے سے نہ روکیں، پی ٹی آئی چیف کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، شہباز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے، پنجاب پولیس میں جرائم پیشہ افراد سمیت 25 ہزار غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں، آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے وفاق فوری طور پر خیبرپختونخوا حکومت کو 6 ارب روپے جاری کرے، افغانستان سے امریکیوں کے انخلاء تک قبائلی علاقوں میں آپریشن نہیں کرنا چاہئے تھا، انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ آپریشن کے باعث شہروں میں دہشت گردی کے شدید خدشات موجود ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ آج بنوں کا دورہ کیا، آئی ڈی پیز کے رجسٹریشن کیمپ بھی گئے، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بنوں پہنچ گئے، مزید 3 لاکھ کی آمد متوقع ہے، وفاقی حکومت نے کوئی انتظامات نہیں کئے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاق آئی ڈی پیز کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کو 6 ارب روپے جاری کرے، 6 لاکھ پاکستانی شدید گرمی کے موسم میں اپنے گھر بار چھوڑے پر مجبور ہورہے ہیں، 13 افراد پر مشتمل خاندان کیلئے صرف 7 ہزار روپے مختص کرنا زیادتی ہے، صوبائی حکومت نے 35 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

پی ٹی آئی کپتان نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھا جاتا تو یہی رائے دیتا کہ افغانستان سے امریکیوں کے انخلاء تک قبائلی علاقوں میں آپریشن نہیں کرنا چاہئے، دسمبر میں افغانستان سے امریکی جارہے ہیں ہوسکتا ہے پاکستانی فوج کو آپریشن کی ضرورت ہی نہ پڑتی، انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ آپریشن کے باعث شہروں میں دہشت گردی کے شدید خدشات موجود ہیں، وفاق سیکیورٹی معاملات پر کچھ نہیں کررہا۔

وہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف لاہور سانحے پر پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے تاہم ان کے ساتھ کوئی سیاسی الائنس نہیں بنا رہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 83 شہریوں کو گولیاں لگیں، 12 افراد اپنی جان سے گئے، خواتین کو سامنے کھڑے ہو کر منہ پر گولیاں ماری گئیں، ایسا تو کسی ڈکٹیٹر کے دور میں بھی نہیں ہوتا جو جمہوری حکومت نے کرایا، موجودہ حکومت سیاسی انتقامی کارروائی کرتی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں قتل عام اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد شہباز شریف کو استعفیٰ دینا چاہئے، وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بغیر پولیس نہتے لوگوں پر گولیاں نہیں چلاسکتی،  رانا ثناء اللہ کو مستعفی نہیں بلکہ گرفتار کرنا چاہئے۔

وہ کہتے ہیں کہ پنجاب کی پولیس میں کرپشن کی وجوہات پر مشتمل عباس خان رپورٹ منظر عام پر لائیں گے، اس کے مطابق محکمے میں 25 ہزار غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں، پنجاب پولیس میں 25 ہزار گلو بٹ بھرتی کئے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق بہاولپور جلسے میں حکومت کو ڈیڈ لائن دیں گے، تحریک انصاف کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ دھاندلی کو بے نقاب کیا جائے، ن لیگ ووٹوں کی تصدیق کرانے سے ڈرتی ہے کیوں کہ وہ جانتی ہے کہ انتخابات میں فراڈ ہوا، نواز شریف حکومت نے ارسلان افتخار کو بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا چیئرمین بناکر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو تحفہ دیا۔ سماء

transport

سندھ

tsunami

offers

conflict

missiles

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div