بزدل دہشتگرد شیردل اہلکاروں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے
پشاور : آئی جی پی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے، آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پولیس کو مثالی بنا دیا، بزدل دہشت گرد شیردل اہل کاروں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ پشاور پوليس دربار سے خطاب اور ميڈيا سے بات چيت ميں خيبر پختونخوا کے آئي جي پي ناصر خان درانی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پوليس کیلئے سب خطرناک صوبہ ہے، مگر پوليس نے ہر محاذ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کيا، اب دہشت گردوں کے لئے صوبے ميں کوئي جگہ نہيں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ آپريشن ردالفساد بھي کاميابي سے جاري ہے۔
آئي جي پي نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے سینوں میں شیروں کا دل ہے، شیروں کو گیدڑ نقصان نہیں پہنچا سکتے۔