سینٹرل جیل میں قیدیوں کی بدمعاشی

karachi-central-jail

کراچی:سکھر سے کراچی سينٹرل جيل منتقل کئے گئے بارہ ملزمان نے انتظامیہ کو پريشان کرديا۔

سماءکےمطابق سینٹرل جیل کراچی میں سیکورٹی خدشات کےباعث بارہ قیدیوں کو سکھرسےلایاگیا۔یہ قیدی سکھر جیل میں قید تھے۔ ان قیدیوں نے دوسرے قيديوں، ججز ، جیل اسٹاف اور تفتیشي افسران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔

ان  قیدیوں کا تعلق کالعدم تنظيم لشکر جھنگوی سے ہے۔ سی ٹی ڈی نے درخواست کی ہےکہ دہشت گردی میں ملوث قیدیوں کو حیدرآباد، بدین یا دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے دعوی کیاہےکہ انھیں ذاتی طور پر پتا ہے کہ ان قیدیوں نے آئی جی جیل کے بھائی کو قتل کیا تھا۔ سماء

CENTRAL JAIL

Tabool ads will show in this div