منی مارشل لاء لگ چکا، نواز حکومت کے جانے کے امکانات بڑھ گئے، شیخ رشید

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں منی مارشل لاء لگ چکا ہے، نواز شریف حکومت کے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اہل راولپنڈی طاہر القادری کا شاندار استقبال کریں گے، روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہیں اور طاہر القادری کو حکومت کی جانب سے ایک خط بھیجا گیا ہے کہ دونوں کی جانوں کو خطرہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت خود چھوٹی خبر کو بڑا بنا رہی ہے، ان حالات سے کوئی دوسرا بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی گڈ گورننس کا بھانڈا ماڈل ٹاؤن میں پھوٹ چکا ہے، ملک میں منی مارشل لاء لگادیا گیا ہے، لگتا ہے جلد اصل مارشل لاء لگ جائے گا مگر وہ اس کیخلاف ہیں، کیونکہ جمہوریت کو موقع ملنا چاہئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے گالیاں دینے کیلئے خواجگان اور عابد شیر علی کو وزارتیں دے رکھی ہیں، گالیاں دینے والا ایک تو قربانی کا بکرا بن گیا، پتہ نہیں دیگر کا کب نمبر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سال بہت اہم ہے اور قربانی کے مہینے میں کسی کی قربانی ہوسکتی ہے، نواز شریف حکومت کے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، حکومت خوف کا شکار ہوکر راستے بند کررہی ہے، عمران خان اور طاہر القادری کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ سماء

Video

moscow

Tabool ads will show in this div