پی ٹی آئی حریف جماعت کی اہم وکٹ اڑانے میں کامیاب

Asmatullah Still Vo 11-03

پشاور : خيبرپختونخوا ميں پي ٹي آئي نے جے يو آئي کي وکٹ اڑادي، کوہستان سے جمعیت علما اسلام کے ایم پی اے مولانا عصمت اللہ مستعفی ہوکرپي ٹي آئي کوپيارے ہوگئے۔

پي ٹي آئي حريف جماعت کي اہم وکٹ اڑانے ميں کامياب رہي، خيبرپختونخوا کے حلقہ پي کے 62کوہستان سے منتخب مولانا عصمت اللہ نے پارٹي اوراسمبلي رکنيت سے استعفي دے ديا۔

استعفي کي وجہ صوبائي حکومت کي طرف سے کوہستان ميں پالس کے نام سے نئے ضلع کے قيام کا وعدہ بتايا جا تا ہے، مولانا عصمت اللہ نے ضمني انتخاب ميں تحریک انصاف کی حمایت بھي کردی۔

کوہستان کے 300 رکنی جرگے نے گذشتہ شب وزیراعلی پرویزخٹک سے ملاقات کی، مولانا عصمت اللہ نے استعفے کا اعلان وزیراعلی پرویزخٹک کی موجودگی میں کیا۔

جے يو آئي سربراہ نے ديرينہ ساتھي کے استعفيٰ سے لاعلمي ظاہرکردي، مولانا عصمت اللہ کے استعفيٰ سے صوبائي اسمبلي ميں جے يو ائي اراکين کي تعداد سولہ رہ گئي ہے۔ سماء

KPK

cm kpk

jui f

molana Asmat ullah

Tabool ads will show in this div