آرمی چیف کی پشاور زلمی کو جیت پر مبارکباد
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل چیمپئن ٹیم پشاور زلمی کی ملاقات ہوئی ہے، آرمی چیف نے پشاور زلمی کو جیت پر مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے پشاور زلمی کو جیت پر مبارکباد دی۔
آرمی چیف نے پشاور زلمی کی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر پی ایس ایل انتظامیہ، تمام ٹیموں اور مینجمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، پاکستانی کھلاڑی اسی طرح آگے بڑھتے رہیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
آرمی چیف نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل ہے جو پوری قوم کو آپس میں جوڑے ہوئے ہے۔
آرمی چیف نے کھلاڑیوں سے کہا کہ امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے، آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے متعلق مشورے بھی دیئے۔ کھلاڑیوں نے آرمی چیف کے مشوروں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سماء
Peshawar Zalmi met COAS. Pak peace/sports loving cty. Cricket Pak's most favourite sport,unites nation. Conveyed thanks for foreign players. pic.twitter.com/U5PLh71th5
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 11, 2017