وزیراعظم کی جامعہ نعیمیہ میں آمد،علماء کا احتجاج

?????????

لاہور : وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر گڑھی شاہو کا علاقہ قلعہ بن گیا، جہاں کسی چڑیا کو بھی پر مارنے کی اجازت نہ تھی، بچے امتحان دینے کا جاسکے، تاجر دکان نہ کھول سکے اور علماء جامعہ نعیمیہ میں داخل نہ ہوسکے۔ اتحاد بین المسلمین اور مفتی محمد حسین نعیمی کے عرس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد عوام کیلئے وبال جان بن گئی، مدرسے آمد نے لوگوں پر زندگی محدود کردی، نہ بچے اسکول کالجز جا سکے، نہ تاجر دکانیں کھول سکیں، نہ سی این جی اسٹیشنز سے گیس بھروا سکیں اور نہ ہی مدرسہ کے علماء دعوت نامے کے باجود مدرسہ میں داخل ہوسکے۔ 172.16.22.9_07_20170311121324857 لاہور آمد پر سیکیورٹی کے ایسے سخت انتطامات دیکھنے میں آئے کہ کوئی چڑیا بھی نہ پر مار سکے۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے جامعہ نعیمیہ کے اطراف میں گھروں کو جانے والے راستے بند کردیئے۔ اسکولوں سے گھر لوٹنے والے بچے بھی راستے بند ہونے کے باعث پریشان ہوگئے۔ 172.16.22.9_07_20170311121443764 دعوت نامے ہونے کے باوجود علمائے کرام کو اندر جانے سے روکنے پر شدید احتجاج کیا گیا اور گو نواز گو کے لگائے گئے۔

172.16.22.9_07_20170311121333983 بعد ازاں وزیراعظم کے لاؤ لشکر کی واپسی پر عوام کیلئے بند تمام سڑکیں اور راستے کھول دیئے گئے۔ سماء

PM Nawaz Sharif

ISLAM

Jamia Naeemia

Tabool ads will show in this div