حسن اتفاق یا کچھ اور، طاہر القادری کی پرواز میں لیگی رہنما راجہ ظفر الحق بھی موجود
اسٹاف رپورٹ
دبئی: حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور کہ طاہر القادری کی پرواز میں لیگی رہنما راجہ ظفر الحق بھی موجود ہیں ۔
دبئی سے امارات ایئرلائن کا طیارہ اڑان بھرنے کو تیار تھا۔ اور مسافر جہاز میں سوار ہورہے تھے کہ راجہ ظفر الحق کی آمد نے سب کو چونکادیا۔ ن لیگی رہنما اُسی پرواز میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے جس میں طاہر القادری اور ان کے رفقا سوار تھے۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ یہ ایک اتفاق ہوسکتا ہے لیکن یہ عین ممکن ہے کہ حکومت نے ڈیل کے لیے سیاسی سمجھ بوجھ رکھنے والی شخصیت کو طاہر القادری کے ساتھ بھیجا۔ سماء