سنبل کے درخت کا نیا سنگھار
فیصل آباد: بہار میں سنبل کے درخت نے نیا سنگھارکرلیا تو زمین پر بھی پھولوں کی سیج سج گئی۔
فیصل آباد میں سرخ پھولوں کا لبادہ اوڑھے سنبل کے درخت فضا کا حسن بڑھا رہے ہیں موسم کے قدم بہکے ہوائیں لڑکھڑائیں تو ڈالیوں سےگرتےنازک گلوں نے زمین پرپھولوں کی سیج سجا دی ۔
سنبل کی پوشاک صرف سرخ ہی نہیں نارنجی بھی ہے یہ پھول اتنے اتنے لگتے کہ اور حیرت ہوتی ہی پتہ ایک بھی نہیں اور پھول لا تعداد ہوتے ہیں ،رنگ داردرختوں کا خاندان سڑکوں کا محافظ بنا ہوا ہے۔
یہ پھول تازگی کا احساس دلاتے ہیں تو فضا اور بھی اچھی لگتی ہے، شاخ سے ٹوٹ کرگرتے پھولوں خود تو فنا ہو رہے ہیں مگر دھرتی کو زیورگل سےمعطرکررہےہیں۔ سماء