آرکائیو
»
رابطوں کے سیلاب نے انسان کو تنہا کردیا
کراچی : سوشل میڈیا کی سہولت نے لوگوں کو تنہا کر کے رکھ دیا ہے،اپنوں سے تنہاکرکےغیروں سے ملاقات کروا دی ہے ۔
اپنوں کا ساتھ ، میل ملاقاتیں ، گھنٹوں گپ شپ، اپنائیت کی باتیں ، وقت کا پہیہ حسین دور گھما لے گیا ، وقت بدلا موبائل فون کی سہولت ملی رفتہ رفتہ ضرورت بنی انٹرنیٹ آیا تو مجبوری بن گیا، سوشل میڈیا آیا تو نئے سماجی رابطے ہی سماج کا روگ بنتے چلے گئے ۔
فاصلے کم ہوگئے، دوریاں بہت بڑھ گئیں، نئی نسل بچپن کے کھیل تماشوں سے بیگانہ جوانی کا جوش اور رشتوں کا تقدس کہیں کھو کر رہ گیا ہے ۔
دنیا نظروں میں سمٹ آئی خلوص ٹائپنگ میں دب کر رہ گیا، سوشل میڈیا پر سارے جہان کا ہو جانے سے انسان خود سے اور اپنوں سے دور بہت دور ہوگیا۔ سماء
FACE BOOK
تبولا
Tabool ads will show in this div