سماء کا اعزاز برقرار،طاہرالقادری کا طیارے میں خطاب

ویب ایڈیٹر:


لاہور : سماء نے اپنے ناظرین کو سب سے پہلے خبر دینے اور باخبر رکھنے کا اعزاز بر قرار رکھتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا طیارے سے خصوصی خطاب براہ راست دکھا کر ایک بار پھر میدان مار لیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے میں علامہ طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے پر جوش اندار میں مطلع کیا ہے کہ جب تک فوجی افسران اور فوج نہیں آتی، میں طیارے سے باہر نہیں آؤں گا،۔ مجھے اس حکومت اور ان حکام پر اعتبار نہیں، یہ لوگ انسانیت اور ملک کے لوگوں کے قاتل ہیں۔

حکومت کی جانب سے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، میرا رابطہ لوگوں سے صرف میڈیا کے ذریعے ہی ممکن ہوا ہے، سول حکمرانوں اوردہشتگردوں سےبات نہیں کروں گا، پاکستان میں جمہوری نہیں آمرانہ نظام چل رہا ہے۔

طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں کے جذبات کیوں مجروح کیے گئے،اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں کے جذبات کیوں مجروح کیے گئے،مجھے سیکیورٹی خدشات نہیں،نواز شریف اور شہباز شریف خطرہ ہیں۔

انہوں نے طیارے سے باہر آنے سے متعلق پوچھ گئے سوال کے جواب میں کہا کہ فوج کا نمائندہ آنے تک طیارے سے باہر نہیں آؤں گا، قاتلوں سے مذاکرات نہیں کروں گا،صرف فوج سے بات ہوگی، شہباز شریف اور نواز شریف قاتل ہیں۔ سماء

میں

کا

dacoit

Tabool ads will show in this div