کترینہ کیف شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

Mar 10, 2017

 Katrina2

ممبئی : بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف شدید زخمی ہوگئیں، فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ کے دوران سیٹ کا حصہ ان کی گردن پر گرا، جس سے ان کی گردن اور کمر پر کافی چوٹ آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف سیٹ کا ایک حصہ گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگئی تھیں، تاہم اس وقت تکلیف کا زیادہ احساس نہ ہوا، باربی ڈول کو فلم ایوارڈ کی تقریب ریہرسل کے دوران شدید تکلیف کے باعث انہیں اسپتال جانا پڑا۔

Katrina4

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ آخری مراحل میں تھی کہ اداکارہ پر سیٹ پر لگا ایک بھاری بھرکم حصہ گر گیا اور کترینہ کیف اس کی زد میں آگئیں، بالی ووڈ اداکارہ کو گردن اور کمر پر خاصی چوٹیں آئیں۔

ڈاکٹرز نے کترینہ کیف کو مستقل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کچھ وقت کیلئے شوٹنگ سمیت ایسی تمام سرگرمیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا جن میں انہیں محنت کرنا پڑے، وہ اب ایوارڈ تقریب میں بھی پرفارم نہیں کرسکیں گی۔ سماء

Tabool ads will show in this div