جاوید لطیف اور مراد سعید کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ جاوید لطیف ، پی ٹی آئی کے مراد سعید کے درمیان تنازعہ پر آصفہ بھٹو بھی برہم ہوگئیں ۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی صحابزادی آصفہ بھٹو ذرداری بھی گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ہونے والے جھگڑے پر برہم ہوئی ہیں، آصفہ بھٹو ذرداری نے جاوید لطیف اور مرادسعید کے خلاف کارروائی کامطالبہ بھی کردیا ۔
آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا کہ دونوں ارکان قومی اسمبلی کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ سماء
Serious disciplinary actions should be taken against both Mr Murad Saeed and Mr Javed Latif #YouKnowIt
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) March 10, 2017