پھٹیچر ویڈیو لیک کرنیوالی صحافی کی عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد : عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، کسی بھی صحافی کی زبان بندی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا میں پھٹیچر بم دھماکا کرنے والی خاتون صحافی عفت حسن رضوی نے بنی گالہ میں قائم پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صحافی عفت حسن رضوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں نجی تقریب میں کی گئی بات چیت اور اس کی ویڈیو لیک ہونے سے متعلق گفت گو کی گئی۔
کسی صحافی کو ہراساں کرنے یا میڈیا پر کلی یا جزوی قدغن کی کسی طور گنجائش نہیں: عمران خان
— PTI (@PTIofficial) March 10, 2017
ملاقات میں عفت رضوی کے شوہر منتظر نقوی ، آر آئی یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکریٹری علی رضا علوی اور نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم بھی موجود تھے۔
تحریک انصاف میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے: عمران خان — PTI (@PTIofficial) March 10, 2017
اس موقع پر گفت گو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، کسی صحافی کو ہراساں کرنے یا میڈیا پر کلی یا جزوی قدغن کی کسی طور گنجائش نہیں۔
کپتان نے کہا کہ کسی بھی صحافی کی زباں بندی کی ہر کوشش قابل مذمت ہے، کٹھن اور نامساعد حالات میں حقائق کی کھوج کرنے والے اہل قلم تحسین و تعاون کے مستحق ہیں، ملک بھر میں صحافت کی آزادی اور معیار بہتر بنانے کیلئے میری جماعت ہر ممکن تعاون پیش کرنے کو تیار ہے۔ سماء