طاہرالقادری معاملےمیں حکومتی رویئےکومناسب نہیں سمجھتے،تجزیہ کار

اسٹاف رپورٹ


لاہور : تجزیہ کار طاہرالقادری کے معاملے میں حکومتی رویئے کو مناسب نہیں سمجھتے، معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنے پر سب کا اتفاق ہے۔

علامہ طاہر القادری کی آمد سے قبل منہاج القرآن مرکز پر پولیس آپریشن نے صورت حال یکسر بدل کے رکھ دی اور ہر کسی کی نگاہ اس اہم معاملے پر لگی ہوئی، حالات کا تجزیہ کرنے والے اعصاب کی اس جنگ میں حکومت کے جارحانہ روئیے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

بعض تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ انقلاب کا نعرہ لگانے والے طاہرالقادری کا طریقہ کار درست نہيں۔ سیاسی حالات  پر نظر رکھنے والے اس بات پر متفق ہیں کہ احتجاج یا جلسے جلوس روک کر کارکنوں کا جمہوری حق چھیننا کسی طور مناسب نہیں اور معاملات تشدد کی بجائے۔ افہام و تفہیم سے حل کئےجانے  چاہئیں۔ سماء

law

gulf

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div