لاہور میں پانچ مزید افراد ڈینگی کا شکار

اسٹاف رپورٹر


لاہور: ڈینگی کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں۔ لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ افراد وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس دوران صوبے بھر میں مزید تین سو اڑسٹھ مریض بھی سامنے آگئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو پانچ ہوگئی ہے۔۔۔ اب تو کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب اس جان لیوا مچھر کے ڈنک کا کوئی شکار نہ ہو۔


ڈینگی مچھر ملک بھر میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے ۔۔ تاہم اس کے خلاف مہم بھی جاری ہے ۔۔۔ جھنگ کے شہریوں نے ایک ڈینگی مچھر کو پکڑ لیا۔۔ گوجرانوالہ کے سول اسپتال میں ڈاکٹر سمیت مزید پانچ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔۔۔ شہر میں مریضوں کی تعداد اٹھاسی ہوگئی ہے ۔۔۔ سول اپستال کے ایم ایس ظفر اقبال کے مطابق ڈاکٹر عتیق کو ڈینگی کی تصدیق کے بعد رخصت پر بھیج دیا ہے۔بہالپور کے وکٹوریہ اسپتال میں مزید سات افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد اکتیس تک پہنچ گئی ہے۔


دہشت گرد ڈینگی راجن پور بھی پہنچ گیا۔۔۔ جہاں ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔۔ جبکہ ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال ڈیرہ غازی خان میں مزید دو کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کرانسٹھ ہوگئی ہے۔


سیالکوٹ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد  بڑھ کر سترہ تک پہنچ گئی۔۔۔ جن میں سے دس افراد اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔


بونیر میں بھی ڈینگی کے کیس کی تصید یق ہوگئی ۔۔۔ جبکہ سوات اور شانگلہ میں ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد بارہ ہوگئی ہے ۔۔۔۔  پاراچنارمیں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے انتظامیہ کی جانب سے صفائی مہم شروع کرکے اسپرے کیا گیا۔۔۔ اس موقع پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔۔۔ سرگودھا میں ڈینگی وائرس سے آگاہی کیلئے سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ سماء

میں

لاہور

کا

MQM

Charlie Hebdo

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div