سماءپھر بازی لےگیا،طاہرالقادری طیارہ سےباہرآنےپررضامندہوگئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری ایمریٹس طیارے سے باہر آنے اور اپنی رہائش گاہ جانے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

حکومت اور طاہر القادری کے درمیان بریک تھرو سامنے آگیا، طاہر القادری پورا دن نکلنے کے بعد طیارے سے باہر تشریف لانے پر رضا مند ہوگئے، تاہم انہوں نے حفاطتی تناظر میں متعدد شرائط حکومت کے سامنے رکھ دیں، طاہر القادری نے طیارے سے باہر آنے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف اور پنجاب حکومت کی کسی گاڑی میں نہیں بیٹھوں گا، بلکہ سیکیورٹی کی ذمہ داری ہم خود لینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ذاتی سیکیورٹی پر بھی جانے کیلئے تیار ہیں، ہمارے اپنے سیکیورٹی گارڈ اور بلٹ پروف گاڑیوں کو آنے دیا جائے، میڈیا کے نمائندے اور کانوائے براہ راست ہمیں رہائش گاہ تک جاتے ہوئے دیکھائے اور ہمارے ساتھ رہائش گاہ تک سفر کریں، تاکہ پنجاب حکومت کوئی گڑبڑ نہ کرے، ہم اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری خود لینا چاہتے ہیں۔

جب کہ دوسری علامہ طاہر القادری کی جانب سے عائد شرائط پر وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کے انتظامات ہیں، طاہر  القادری کو انہی کی بلٹ پروف گاڑیاں دینے کی تجویز دی تھی، حکومت کی جانب سے طاہر القادری اور ساتھیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ افہام و تفہیم اور پُرامن طریقے سے حل ہوجائے۔ دوسری جانب طاہر القادری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب ایئرپورٹ آئیں میں ان کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ جانا چاہتا ہوں۔ سماء

Tabool ads will show in this div