سرحدی کشیدگی پاک بھارت ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے،امریکا
واشنگٹن: امريکي جنرل جوزف نے خبردار کيا ہے کہ پاکستان اور بھارت ميں بڑھتي کشيدگي ايٹمي جنگ کا روپ دھار سکتي ہے ۔
امریکی فوج کی سينڑل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے بريفننگ کے دوران پاک بھارت سرحدي جھڑپوں پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کي جانب سے پاکستان کوعالمي تنہائي کا شکار کرنے کي پاليسي جوہري طاقتوں ميں تلخي بڑھا رہي ہے ۔ بھارت کي طرف سےپاکستان کوتنہائيکاشکارکرنےکي پاليسي خطرناک ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ پاکستان نے مشرقي محاذ پر توجہ بڑھائي تو مغربي محاذ پر دہشتگردي کيخلاف جنگ متاثرہوگي ۔انھوں نےمزید کہاکہ اس صورت میں پاکستان مشرقي سرحد پرتوجہ بڑھادےگا۔
امریکی جنرل کاکہناتھاکہ بھارت پر توجہ کی وجہ سےافغان سرحد پر پاکستان کی توجہ میں کمی آئی ہے۔ امریکی جنرل کا کہناتھاکہ پاک بھارت کشيدگي ايٹمي جنگ ميں بدل سکتي ہے۔
سربراہ سینٹ کوم نے تسلیم کیا کہ پاک،افغان افواج آپس میں بہترتعاون کررہی ہیں۔ سماء