نیوز لیکس کی رپورٹ جلد منظر عام پر آجائے گی، اسحاق ڈار

Dar Nml Sot 09-03

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/Dar-Nml-Sot-09-03.mp4"][/video]

اسلام آباد : وزیر خزانہ کہتے ہیں اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو اجازت مل جانی چاہئے، نیوز لیکس کی رپورٹ بھی چند روز میں سامنے آجائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں دھماکے دار انکشافات کردئيے، کہتے ہيں سعودی عرب چاہتا ہے کہ جنرل( ر) راحیل شریف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کریں، اسلامی فوجی اتحاد کی قيادت کيلئے جنرل (ر) راحيل شريف کو اجازت مل جانی چاہئے، اس حوالے سے وزیراعظم جلد فیصلہ کریں گے۔

نيوز ليکس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کافی حساس معاملہ رہا ہے، کمیٹی اپنا کام تقریباً ختم کرچکی ہے، اُميد ہے اس کی رپورٹ بھی چند روز ميں سامنے آجائے گی۔

فوجی عدالتوں میں قیام پر ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار بولے کہ پیپلزپارٹی کے 9 میں سے 3 نکات کو حل کرلیا، پی پی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر رضا مند ہوگئی، ملٹری کورٹس کی بحالی کا بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر سے پاناما کیس پر سوال کیا گیا تو وہ بولے کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، فوٹو کاپیوں اور پسند پر فیصلے نہیں ہوتے، بہت پُرامید ہوں فیصلہ ٹھیک آئے گا۔ سماء

RAHEEL SHARIF

military courts

finance minister

NML

Nadeem Malik Live

Panama

Tabool ads will show in this div