ایمپریس مارکیٹ میں ہر طرف تباہی کے مناظر؟

Empress Market Phadda khi pkg 09-03 khurram

کراچی : کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں تجاوزات کیخلاف ایک اور آپریشن کیا گیا، روزانہ 150 روپے بھتہ دینے والے پتھارے دار ہتھے سے اُکھڑ گئے، پولیس کیساتھ خوب دے مار ساڑھے چار کی، 3 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

صدر کا علاقہ ايمپريس مارکيٹ بنا میدان جنگ، پوليس نے پتھارے داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، آپریشن سے قبل کچھ پتھارے والے تو بھاگ نکلے لیکن کچھ نے دکھائی ڈھٹھائی، پولیس کے سامنے ڈٹ گئے، ہاتھا پائی ہوئی اور ڈنڈے بھی چلے۔

کارروائی کیخلاف ایک ٹھیلے والے کا میٹر شارٹ ہوگیا اور ٹرک کے نیچے لیٹ کر احتجاج ریکارڈ کرایا مگر پولیس نے دھرلیا، مزاحمت کرنے پر 3 افراد حراست میں لے لئے گئے۔

شہری کہتے ہیں جب تک بھتہ مافیا اور پتھارا مافیا کا گٹھ جوڑ نہیں توڑا جاتا، ایسے آپریشن کسی کام کے نہیں۔ سماء

raid

CLASH

action

Saddar

anti encroachment cell

Tabool ads will show in this div