ن لیگ کے وفاقی اور صوبائی وزراء طاہر القادری پر برستے رہے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے طاہر القادری توپ کا لائسنس مانگتے اور پستول پر راضی ہوجاتے ہیں، پرویز رشید بولے پرویز الہٰی اور شیخ رشید کینیڈین ڈالر خرچ کروا کر طاہر القادری کو کنگال کردیں گے۔

وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ طاہر القادری صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتے ہیں، پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری پر تنقید کی۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ طاہر القادری انقلاب نہیں انتشار لائیں گے، ان کے انقلاب کی قیمت بلٹ پروف گاڑی، سیکیورٹی گارڈز تھے، پرویز الٰہی اور شیخ رشید کینیڈین ڈالر خرچ کروادیں گے، طاہر القادری کو کنگال کرکے چھوڑیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھدار رہنما حالت جنگ میں زندگیوں کے ساتھ نہیں کھیل سکتا، دہشت گردوں کو موقع نہیں دینا چاہئے کہ شہریوں کو نشانہ بناسکیں۔ سماء

export

Tabool ads will show in this div