اتنا آگے نہیں جانا چاہئے کہ حکومت کو اکھاڑ دیا یا اپوزیشن کو پچھاڑ دیا جائے، الطاف حسین
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سماء کے اینکر پرسن ندیم ملک سے کہا کہ آپ جیسے اینکر ہوں گے تو ان کے طیارے کو چکر نہیں لگائے جاسکیں گے، اتنا آگے نہیں جانا چاہئے کہ حکومت کو اکھاڑ دیا جائے یا اپوزیشن کو پچھاڑ دیا جائے, قوم افواج کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔
سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، 3 ججز پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، ملک بہت نازک دور سے گزر رہا ہے، قوم افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔
الطاف حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو تحقیقاتی کمیشن میں پیش ہونا چاہئے، پہلے بھی وزیراعظم پیش ہوتے رہے ہیں۔ سماء