سیکیورٹی خدشات: رانا ثناء اللہ کا جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ  سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جوڈیشل کمیشن میں پیش نہیں ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جسٹس باقرعلی نجفی کی سربراہی میں ہوا، کمیشن نے رانا ثناء اللہ کو بیان دینے کیلئے طلب کر رکھا تھا لیکن ان کی جانب سے ایک درخواست جمع کرائی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی خطرات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

رانا ثناء اللہ کی درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جوڈیشل کمیشن کے 26 جون کو ہونے والی آئندہ سماعت میں چیف سیکریٹری پنجاب کو طلب کیا گیا ہے۔ سماء

paypal

weapons

etisalat

street

temple

Tabool ads will show in this div