سندھ حکومت کومریضوں کا خیال آہی گیا

CM ON HEALTH KHI PKG 09-03 MEHROZ

کراچی:سندھ حکومت کومریضوں کا خیال آہی گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں چھ ہزار ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوصحت کے شعبے کی ابترصورتحال کا خیال آ ہی گیا۔ سندھ میں مسیحاؤں کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے چھ ہزار ڈاکٹروں کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ سکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ صحت کو چھ ہزارڈاکٹرز کو آفرلیٹرز جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ مراد علی شاہ کا عہدیداروں سے کہنا تھا کہ سمری منظور کرلی ہے اب آپ آرام نہ کریں،پوسٹنگ کا پلان بنائیں۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں نئے ڈاکٹرز کو دیہی علاقوں میں بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں،مریض پریشان ہوتے ہیں۔ صحت کا بجٹ بڑھایا ہے تو فائدہ بھی عوام تک پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک محکمہ صحت اسکیموں کی نگرانی نہیں کرے گا، کام نہیں ہوگا۔

کراچی میں سینٹرل بلڈ بینک اسکیم کے قیام سے متعلق سستی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملیرسٹی،اورنگی نمبر پندرہ اورکیماڑی میں نئے مراکز صحت کی اسکمیوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت کی کل ایک سو چھیالیس اسکیمیں ہیں جن میں سے نواسی پرکام جاری ہے جن میں ستاون نئی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔سماء

cm sindh

health department

MURAD ALI SHAH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div