پشاور زلمی کیلئےانعام کا اعلان، عمران خان ناراض ہوگئے

Mar 09, 2017

Peshawar-Zalmi-Final-Squad-And-Management-List-2016-17-1

پشاور: پرویزخٹک کے پشاور زلمی کیلئے انعام کے اعلان پر کپتان ناراض ہوگئے، کہتے ہیں عوام کی رقم پرائیوٹ کلب کے لیے کیوں اناؤنس کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے پشاور زلمی کیلئے انعام کا اعلان تو پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ناراض ہوگئے۔

PERVEZ KHATAK ASSEMBLY SOT 06-10

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویزخٹک معاملے کی وضاحت کریں۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک نے کس بنیاد پر عوام کی رقم پرائیویٹ کلب کیلئے اناؤنس کی۔

واضح رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنے والی پشاورزلمی کیلئے دو کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ سماء

IMRAN KHAN

PERVEZ KHATTAK

cm kpk

PESHAWAR ZALMI

Tabool ads will show in this div