ڈیرن سیمی کے چلینج پر پشاورزلمی کے مالک مشکل میں

Mar 09, 2017

zalmi4

پاکستان سپرلیگ کی فاتح ٹیم پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے چیلنج نے مالک جاوید آفریدی کو مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ گنجا ہوجانا کوئی اتنا بھی آسان کام نہیں۔ فائنل کے بعد جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ عمرے پرجائیں گے تو سرکے بال منڈوائیں گے مگر اب انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرڈیرن سیمی کیلئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ راہ فرار اختیار کرنا چاہ رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں پشاور زلمی کے مالک نے ڈیرن سیمی کو کہا ہے کہ اوبھائی، تم میرے بالوں کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہو ۔ میں ایک اشتہار بنوا چکا ہوں ۔ میرے بال تم سے زیادہ اچھے ہیں۔ میں تمہیں پہلے بتا چکا ہوں ، اس لیے نئے جذبے کے ساتھ کچھ اور کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیے: زلمی کی پوری ٹیم سرمنڈوالےگی

واضح رہے کہ کپتان ڈیرن سیمی نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر ہم فائنل جیتے تو باس سمیت پوری ٹیم سرکے بال منڈوالے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیمی نے جو کہا تھا کردکھایا۔ جیتنے کی خوشی میں انھوں نے ہانگ کانگ میں ٹنڈ کروالی اور ویڈیو انٹرنیٹ پر شئیر کردی۔

PESHAWAR ZALMI

Daren Sammy

javed afridi

Tabool ads will show in this div