اسکول میں داخلے کیلئےعمر60 سال ہونا ضروری ہے

نئی دلی: ’’تعلیم سب کے لیے ‘‘ کا نعرہ تو پاکستان میں لگایا جاتا ہے لیکن بھارت میں اس کا عملی ثبوت دیا جا رہا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسکول ایسا بھی ہے جہاں داخلہ لینے کے خواہشمندوں کی عمر ساٹھ سال یا اس سے زائد ہونا ضروری ہے۔ بھارت میں ایسا اسکول جہاں دادیاں اور نانیاں ہی زیرتعلیم ہیں اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں داخلہ لینے کے لئے 60 سال کا ہونا ضروری ہے۔

یہ تمام طالبات گلابی رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ہو کر اسکول آتی ہیں۔ انہیں ایک پینتالیس سالہ استانی شیتل پڑھاتی ہیں جو خود میٹرک پاس ہیں اورفخر محسوس کرتی ہیں کہ ان کے ذریعے مزید خواتین تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
اسکول کی سب سے معمر طالبہ نوے سال کی میں سیتابائی دیشمکھی ہیں جن کی پوتی انہیں اسکول چھوڑنے آتی ہے۔ سیتا بائی کا کہنا ہے کہ انہیں پڑھنے کا بہت شوق تھا لیکن غربت کے باعث وہ بچپن میں اسکول نہیں جاسکیں۔ اس اسکول میں داخلے سے انہیں ایک نئی زندگی مل گئی ہے۔ سماء