مسلمانوں کےخلاف بدترین سازش

مقبوضہ بیت المقدس: اسلام اور مسلمانوں کیخلاف صیہونیوں کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔
خبرایجنسی کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی لگانے کی تیاری کرلی گئی ۔ دائیں بازو کے اسرائیلی ممبران نے اس حوالے سے مضحکہ خیز منطق پیش کی ۔ ان کاکہناتھاکہ اذان کی آواز سے نیند خراب ہوتی ۔
اس قرارداد پر عرب اراکان کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے،جنہوں نے اسے کھلی نسل پرستی قرار دیتے ہوئے قرارداد پارلیمان میں پھاڑ کر پھینک دی ۔ جمعرات کو حتمی منظوری کے بعد پابندی کا قانون پاس ہوگا۔ سماء