عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہوکراپنا مؤقف پیش کرونگا،راناثنااللہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
 
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کا سانحہ،سازش یا منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں،پولیس اور سول انتظامیہ صرف بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹانے گئی تھی، اب ایک عام آدمی کی حیثیت سے عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہوکر سرخرو ہونگا۔
 
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ  مسافروں کی حفاظت کے لیے طاہر القادری کے طیارے کا رخ لاہور موڑا گیا، صوبائی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پنجاب کا مالی بجٹ منظور کرلیا گیا، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف کے استعفے کے لئے اپوزیشن کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی، قرار داد کے مطابق شہباز شریف ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے قرارداد میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ کے مستعفی ہونے تک عدالتی کمیشن آزادانہ طور پر کام نہیں کرسکتا۔ سماء

کے

paypal

nyt

gutka

Tabool ads will show in this div