اسٹاک مارکیٹ کوکریش کرنےکامنصوبہ فاش

اسلام آباد: اسٹاک مارکیٹ کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پہنچا تو تہلکہ مچ گیا۔ بروکر گردی کے ذریعے مارکیٹ پہلے تیز تر اور پھر کریش کرنے کی بھیانک سازش کا انکشاف ہواہے۔ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کہتے ہیں کہ ملوث بروکرز کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا ہے اورانھیں کڑی سزا ملے گی۔
اسٹاک مارکيٹ کي جڑوں ميں پنپتي گھناؤني سازش کاپردہ فاش ہوگیاہے۔چھ دن میں تین ہزار، آٹھ دن میں چھ ہزار پوائنٹس کااضافہ کيسے ہوگيا؟سیکیورٹیز اینڈ ايکسچينج کمیشن کا مصنوعي تيزي کا شک يقين ميں بدل گيا۔24 بروکرز کو نوٹس جاری کردئیے جبکہ 26 پر نگرانی بڑھادی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 50 ہزار کی نفسیاتی حد تک پہنچنا تیزی تھا یا سازش تھی، اس پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نےچشم کشاانکشافات کردئیے۔ انھوں نے دعوی کیاکہ اگرمداخلت نہ کرتے تو مارکیٹ کریش ہوچکی ہوتی۔
ظفر حجازی کا یہ بھی کہناتھاکہ ملوث بروکروں کو چھوڑیں گے نہیں۔ ان پرپانچ کروڑ روپے جرمانہ اور لائنسنس منسوخ ہو سکتا ہے۔کیسز نیب کو بھجوا بھی دیئے گئے۔
اسٹاک مارکیٹ میں مصنوعی تیزی کی باتیں مسترد،اےکےڈی
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھاکہ بروکرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔کمیٹی رکن محسن عزیز کا کہنا تھاکہ اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کو معیشت کی بہتری سمجھنے کا غلط رحجان بدلنا ہوگا۔کمیٹی نے بروکرز کو بلانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ سماء