شمالی وزیرستان خود کش حملہ،دو جوان سمیت3افرادشہید،ترجمان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


راول پنڈی : شمالی وزیرستان میں خودکش بمبار کو فوجی دستے سے سو میٹر دور روک دیا گیا، دھماکے سے دو فوجیوں سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوجی دستے سے سو میٹر دور خودکش بمبار کو چیک پوسٹ پر روک لیا گیا۔ چیک پوسٹ پر روکنے کے باعث خود کش بمبار نے وہیں دھماکا کر دیا جس سے دو فوجی اور ایک سویلین شہید ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ ناکام نہ ہوتا تو بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ سماء

haj

Tabool ads will show in this div