رفاہی مرکزمیں آگ لگنےسے20لڑکیاں ہلاک،25زخمی

گوئٹےمالا سٹی: جمہوریہ گوئٹے مالا کے دارالحکومت کےرفاہی مرکزمیں آگ لگنےسے20 لڑکیاں ہلاک اور25زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بچوں کے رفاہی مرکز میں آگ خواتین کے شعبے میں لگی۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ پورا مرکز اس کی لپیٹ میں آگیا۔ آگ لگنے کے باعث 20 لڑکیاں ہلاک ہوگئیں۔
مرنےوالی 20 لڑکیوں کی عمریں 14 سے 17 برس کے درمیان ہیں۔ سماء