قومی اسمبلی کا اجلاس ، خواتین کا ایوان سے واک آؤٹ

Mar 08, 2017

NA Women Walkout Isb Pkg  08-03

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/NA-Women-Walkout-Isb-Pkg-08-03.mp4"][/video]

اسلام آباد: دُنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا دن منایا جارہا ہے لیکن آج ہی قومی اسمبلی میں خواتین ارکان کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا، جس کے بعد خواتین پاؤں پٹخ کر احتجاجا ایوان سے واک آؤٹ کرگئیں۔

خواتین کے حقوق کا عالمی دن اور قومی اسمبلی میں بولنے کا حق ہی نہ ملا خواتین ارکان نے ویمن ڈے پر اظہار خیال کرنا چاہتی تھیں ڈپٹی اسپیکر نے بولنے کی اجازت نہیں دی تو اپوزیشن کی خواتین اراکین نے احتجاجاً ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔

کورم ٹوٹنے پر اجلاس کی کارروائی معطل کر دی گئی، بعد میں خواتین ارکان واپس ایوان میں آئیں اور خوب دل کی بھراس نکالی نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے ہمیشہ عورت کو خاموش کرا دیا جاتا ہے کیا اسمبلی میں کام کرنے والی خواتین کو تحفظ دیا گیا؟۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ہے آج اُن کی بات مانی جائے۔ سماء

NATIONAL ASSEMBLY

WALK OUT

women's day

nafeesa shah

Tabool ads will show in this div