خواتین کا عالمی دن میرے لینز کی نظر سے

womens-days

خواتین کی زندگی جہد مسلسل کا نام ہے، وہ ہر روپ میں محنت کرکے اپنا لوہا منواتی ہیں، ماں ہے تو سراپا پیار ہے ۔بیٹی ہے تو باعث افتخار ہے۔ بیوی ہے تو وفا کا پیکر زندگی کی ساتھی اور بہن ہے تو غم گسار ہے۔عورت ان ہی رشتوں کی دوڑ میں بندھی ہوئی زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہے ۔صدیوں سے صنفی بنیادوں پر اسکا استحصال کیا جارہا ہے لیکن وہ جبر و گھٹن کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو منواتی رہی ہے ۔اپنے گھر اور دفتری ذمہ داریوں کے درمیان توازن سے چلتے ہوئے ایک نئی نسل کو پروان چڑھاتی ہے ۔عورت اپنے حقوق اور بقا کی جنگ تاعمر لڑتی ہے اور جدوجہد کرکے اپنا مقام حاصل کرتی ہے ۔ویمنز ڈے پر سماء ایسی ہی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

میں نے کیمرہ لینز سے کچھ ایسی خواتین کو عکس بند کیا جو اپنے اپنے شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

1

۔1 کشور ناہید ادب کی دنیا کا بہت بڑا نام ہیں ۔حقوق نسواں کی علمبردار ہیں ۔وہ شاعری اور کالم نگاری میں منفرد انداز رکھتی ہیں ۔ہر دور میں کشور ناہید نے سماجی برائیوں اور جبر و تشدد کے خلاف آواز بلند کی ۔

2

۔2  فوزیہ قصوری تحریک انصاف کی فاونڈنگ ممبر ہیں، سئنیر ایڈوائزر ٹو چیرمین تحریک انصاف ہیں ۔فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور شوکت خانم میوریل اسپتال کے لئے یورپ امریکا میں فنڈ ریزنگ بھی کرتی ہیں ۔

3

۔3 ثانیہ سعید پاکستان کی معروف اداکارہ اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں ، متعدد ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ،ستارہ مہر النساء، زیب النساء،مور محل ،سنگ مرمر اور سمی میں ان کے اداکاری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

4

۔4  انوشہ رحمان انوشہ رحمان اسٹیٹ منسٹر فار آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن ہیں،وہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتی ہیں ، لندن سے اعلی تعلیم حاصل کی۔  2015 میں انہیں یو این ویمن کی طرف سے جیمز ٹیک  گلوبل ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

5

۔5  ناصرہ زبیری شاعرہ ، صحافی اور اینکر ہیں ۔طویل عرصہ وہ بزنس اور فنانس رپورٹنگ کرتی رہیں ۔اس کے بعد اینکرنگ اور نجی چینلز کے ہیڈ آف نیوز کے طور پر فرائض انجام دئے ۔ان کے تین شعری مجموعے شگون کانچ کا چراغ اور تیسرا قدم شائع ہوچکے ہیں ۔

6

۔6 شیما کرمانی شیما کرمانی فن و ثقافت کے شعبے کا بڑا نام ہیں۔وہ کلاسیکل اور کتھک رقاصہ ہیں۔حقوق نسواں اور انسانی حقوق کی علمبردار ہیں، ڈانس ڈرامہ اور میوزک کے ذریعے سے وہ امن و آگاہی پھیلا رہی ہیں

7

۔7 انعم حمید انعم صحافی اور مصنفہ ہیں ۔سماء ٹی وی کے مشہور پروگرام ندیم ملک لائیو کی پروڈیوسر ہیں ۔حال ہی میں وہ امریکا میں انٹرنیشنل سینٹر آف جرنلسٹ کی فیلو شپ مکمل کرکے آئیں ۔ انعم بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں لیکچرار بھی ہیں ۔

8

۔8 ڈاکٹر ارمیلا جاوید ڈاکٹر ارمیلا ماہر امراض جلد ہیں ہیں ۔ اپنے شعبے کا بڑا نام ہیں ۔وہ پاکستان اکیڈمی آف ڈرماٹولوجسٹ کی لائف ٹائم ممبر اور امریکن اکیڈمی آف استھیٹک سائنس کی ممبر ہیں ۔

International women day

Women's Day 2016

Tabool ads will show in this div