شیخ رشید پر جوتا پھینکے والے کے ساتھ کیا ہوا؟
لاہور : شیخ رشید احمد پر جوتا پھینکنے والا آزاد ہوگیا، پولیس کا عدالت میں مؤقف تھا کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کوئی درخواست نہیں دی۔
لاہور ریلوے پولیس نے شیخ رشید پر جوتا پھینکے والے شخص کو رہا کردیا، عدالت نے پولیس رپورٹ پر کیس نمٹا دیا۔
پولیس کا عدالت میں مؤقف تھا کہ شیخ رشید احمد نے جوتا پھینکنے والے شخص فقیر محمد کیخلاف کوئی درخواست نہیں دی، جس پر اسے رہا کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2 کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے لاہور آنیوالے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر نامعلوم شخص نے جوتا پھینکا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ سماء