خورشید شاہ کا وزیراعظم کو چیف الیکشن کمیشن کے فوری تقرر کیلئے خط

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا، کہتے ہیں کہ اس اہم ترین عہدے پر تقرری نہ ہونے سے سیاسی جماعتیں اور میڈیا ان سے تاخیر کی وجہ پوچھتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف کے چیمبر سے  جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے 31 جولائی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ناصر الملک قائمقام الیکشن کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں اور مستقل چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایوان کے اندر اور باہر اس اہم عہدہ پر تقرری میں تاخیر پر سوالات اٹھا رہی ہیں، میڈیا اور سیاسی جماعتیں بطور قائد حزب اختلاف ان سے بھی سوالات کرتی ہیں اور تاخیر کی وجہ پوچھ رہی ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ایڈہاک ازم کی پالیسی کوئی اچھی پالیسی نہیں، اس اہم ترین عہدے پر تقرری کیلئے سیاسی جماعتوں کا آئینی مطالبہ مان لیں۔

خورشید شاہ نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم ان کا خط ملنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا عمل جلد از جلد شروع کردیں گے۔ سماء

چیف

انڈیا

eid

death anniversary

crowned

Tabool ads will show in this div