موسم بہارکےحوالےسےخوش آئند پیش گوئی

اسلام آباد: بہار روٹھی نہیں،خوشبواُڑاتی رہے گی،پھول برساتی رہے گی۔محکمہ موسمیات نے پاکستان سے بہار کے خاتمے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
گلوبل وارمنگ کی ایسی ہوا چلی کہ ظالمو نے خبر اُڑا دی کہ آئندہ سالوں میں بہار پاکستان لوٹ کرنہیں آئے گی لیکن محکمہ موسمیات نے افواہوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔پاکستان میں اس سال پھولوں کا موسم بھی آئے گا۔چمن میں بہار بھی مہکے گی۔
ڈی جی میٹ کاکہنا تھاکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گرمیوں میں اضافہ ہو گا،ساتھ ہی موسم بہار کا دورانیہ بھی کم ہو گا لیکن ایسا نہیں ہے بہار بالکل ختم ہو جائیگی۔
البتہ محکمہ موسمیات کا یہ ضرور کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی حدت سے موسم بہار متاثر ضرور ہو گا جس سے غذائی اجناس پر بھی فرق پڑے گا۔
ڈی جی محکمہ موسمیات نے موسم بہار کے متاثر ہونے کا سبب موسم سرما کا دورانیہ کم ہونا قرار دیا ہے ۔ سماء