آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا امکان

Mar 07, 2017

Rainy Weather Lhr Zubair Pkg 26-01

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/Chief-Met-Predictions-Sot-07-03.mp4"][/video]

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ بالائی پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتہ تک خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفہ وقفہ سے کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش (پہاڑوں پر برف باری) کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ میں بالاکوٹ 11، پاراچنار 07، میر خانی، ایبٹ آباد 05، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان 05، کشمیر میں گڑی دوپٹہ 08، مظفر آباد 07، کوٹلی، راولا کوٹ 06، پنجاب میں چکوال 07، جھنگ 06، مری 05، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، سیالکوٹ 03، قصور، جوہر آباد، منڈی بہا والدین ، فیصل آباد، کوٹ ادو، گوجرانوالہ 02، بلوچستان میں کوئٹہ 04 جبکہ بارخان اور لسبیلہ کے مقامات پر 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارتکالام منفی04، استورمنفی03 اورگوپس میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران اسلام آباد میں پولن کی تعداد 4087 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سماء

changing weather

Tabool ads will show in this div