پشاورمیں طیارے پرحملہ ضرب عضب کا رد عمل ہے،ایس ایس پی

ویب ایڈیٹر:


پشاور: ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ پشاور میں گزشتہ رات طیارے پر فائرنگ پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے، دہشت گرد کارروائی کے فوری بعد قبائلی علاقے میں روپوش ہوگئے۔

سماء سے خصوصی گفت گو میں ایس ایس پی آپریشنز پشاور نجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ طیارے کو ایس ایم جی سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں ٹریسر بیلٹ استعمال کی گئی، جب کہ طیارہ ایک ہزار فٹ کی بلندی پر تھا، جہاں اسے 8سے 12 گولیاں لگیں۔

نجیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بڈھ بیڑ کے علاقے سلمان خیل سے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، دہشت گردوں کا تعلق قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے ہے، دہشت گرد کارروائی کے بعد قبائلی علاقے میں فرار ہونے کے بعد روپوش ہوگئے، جن کا جلد پتا لگا لیا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی رپورٹ پولیس نے درج کرلی ہے، ایئرپورٹ انتطامیہ یا پی آئی اے کی درخواست کے بعد باقاعدہ رپورٹ درج ہوگی۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق طیارے پر حملہ پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا نتیجہ ہے، پولیس واقعہ کے فوراً بعد 15 منٹ میں سلمان خیل بڈھ بیڑ پہنچ گئی تھی۔ سماء

کا

ایس

پی

exit

chaos

Tabool ads will show in this div