میران شاہ سے بھاگا ہوا دہشت گرد جنگجو اسلام آباد سے گرفتار
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : حساس اداروں اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔
حساس اداروں اور پولیس نے اسلام آباد کے علاقے کاروات میں مشترکہ آپریشن اور خفیہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران میران شاہ سے بھاگا ہوا دہشت گرد جنگجو طیب عف پاگل گرفتار کرلیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دہشت گرد جنگجو طیب عرف پاگل دہشت گردی کے کیسز میں مطلوب تھا۔ جنگجو طیب نے میران شاہ سے تربیت حاصل کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سہالہ میں گرنیڈ حملہ کیس میں مطلوب تھا، جب کہ ملزم نے جی ٹی روڈ پربھی گرنیڈ حملے کیے تھے۔ سماء