فوجی عدالتوں میں توسیع، پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب
اسلام آباد : فوجی عدالتوں کی بحالی سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بدھ آٹھ مارچ کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
فوجی عدالتوں کا قیام اور توسیع سے متعلق غور اور اتفاق رائے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آٹھ مارچ کو اجلاس طلب کرنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کردی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی تجاویز دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی بھجوائی جارہی ہیں۔ سماء