ورلڈ الیون پاکستان آنے کو تیار

Cricket players of Peshawar Zalmi celebrate their victory over Quetta Gladiators in the final cricket match of the Pakistan Super League (PSL) at Gaddafi Cricket Stadium in Lahore, Pakistan, early March 6, 2017. REUTERS/Faisal Mahmood

کراچی : پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی، آئی سی سی کے تحت ورلڈ الیون نے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کردی، 4 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد آئی سی سی حکام بھی سیکیورٹی سے مطمئن ہوگئے، ورلڈ الیون کی ٹیم رواں سال ستمبر میں پاکستان میں انڈیپینڈنٹ کپ کھیلے گی، سیریز 4 میچوں پر مشتمل ہوگی، پاکستان آنیوالے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے جذبات کو دیکھتے ہوئے انہیں کچھ انٹرنیشنل اسٹار کرکٹرز کو براہ راست دیکھنے کا موقع ملنا چاہئے، کرکٹ ورلڈ کو پاکستان کی مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ اپنی ہوم سیریز اپنے ہی گراؤنڈ پر منعقد کراسکے، دہشت گردی جیت نہیں سکتی اور کرکٹ کو کسی صورت ہار نہیں ماننی چاہئے۔

ورلڈ الیون کی ٹیم 17 ستمبر تک دبئی میں تیار کرلی جائے گی، جہاں سے وہ لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، ٹی 20 مقابلے 22، 23، 28 اور 29 ستمبر کو ہوں گے، کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل کی طرز پر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، ان سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی ڈائریکٹر ریگ ڈکسن سمیت آئی سی سی کے وفد نے بھی لیا تھا۔ سماء

T20

Giles Clarke

International Media

PSL2017

Final in Lahore

World XI

Tabool ads will show in this div