پاکستانی کرکٹ جنون، دنیا بھر کے میڈیا کا اعتراف

Psl Global Pkg 06-03

پی ايس ايل کا آخری معرکہ پاکستان ہی نہيں دنيا بھر کے اخبارات میں چھایا رہا، بین الاقوامی میڈیا نے لاہور ميں فائنل کو پاکستان کی فتح اور کرکٹ جنون کی انتہاء قرار ديا۔

پاکستان جيت گيا، شر پسند ہار گئے، بھارت سميت دنيا بھر کے ميڈيا نے اعتراف کرليا۔

انڈين ايکسپريس نے پی ايس ايل فائنل کو جنون سے تشبيہہ دی، بھارت کے اين ڈی ٹی وی نے پُرامن فائنل کو پاکستان کی فتح قرار ديا۔

عرب نيوز کے مطابق تين مقامات پر تلاشی کے باوجود شائقين کا جنون کم نہيں ہوا۔ خليج ٹائمز نے سيکيورٹی کو بے مثال قرار ديا، لکھا، قذافی اسٹيڈيم پيک ہوگيا۔

وائس آف امريکا، ٹائمز آف انڈيا، بی بی سی، سی اين اين اور الجزيرہ سميت ديگر چھوٹے بڑے اخبارات، ويب سائٹس اور ٹی وی چينلز نے فائنل کی خبر پاکستان کی بڑی کاميابی کے طور پر چلائی۔ سماء

 

International Media

PSL2017

Final in Lahore

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div