سپہ سالار کی قطر میں دفاعی حکام سے ملاقاتیں

Mar 06, 2017

Qamar Bajwa2

راولپنڈی : سپہ سالار قمر جاوید باجوہ کی قطر میں دفاعی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا دوحہ بھی معترف ہے، پاکستان سے دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ قطر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر خالد بن محمد نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے قطری چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

قطر کے دفاعی حکام نے ان ملاقاتوں میں  پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی، جس کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ پاک قطر دفاعی تعاون سے علاقائی استحکام کو فروغ ملے گا۔ سماء

 

ARMY CHIEF

DEFENSE MINISTER

general qamar javed bajwa

Tabool ads will show in this div