فوج اور حکومت ملکرآئی ڈی پیزکیلئےکام کرینگے،وزیراعظم

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


بنوں: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کو تمام ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، پاک فوج اور حکومت مل کر متاثرین اور نقل مکانی کرنے والوں کی بھرپور مدد کریگی۔

بنوں میں وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے بنوں میں آئی ڈی پیز سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا اور نقل مکانی کرنے والوں سے گفت گو میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں، دہشت گردوں نے ریاست کی عملداری کو چيلنج کیا، جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی تکلیف کا اداراک ہے، نقل مکانی کرنے والوں کی مشکلات دور کریں گے، متاثرین کی مدد کیلئے تمام سول اور عسکری ادارے بھرپور کام کر رہے ہیں، موجودہ صورت حال کیساتھ آباد کاری کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اپنا گھر چھوڑنا کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آپ کے جذبات سے آگاہ ہوں، یہ ایک مشکل وقت ہے، نقل مکانی کرنے والوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، تمام خاندانوں کو فی کس 40 ہزار روپے دیے جائیں گے، 20 ہزار سے 40 ہزار روپے رمضان الاؤنس ہے ہر متاثرہ خاندان کو دیا جائے گا، آئی ڈی پیز کی بحالی کا کام احسن طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئی ڈی پیز کو فی خاندان 12ہزار روپے دیا جائے گا، 3 ہزار گھر کا الاؤنس اور دیگر اخراجات کیلئے 5 ہزار دیں گے، جب کہ رمضان میں فی خاندان 20 ہزار روپے اضافی دیئے جائیں گے، وزیراعظم نے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سوچ لیا ہے کہ ملک میں امن بحال کرکے رہیں گے۔ سماء

اور

registered

Video

ڈی

Tabool ads will show in this div